27 اکتوبر 2011 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ وہائٹ ہاوس کے حکام تاریخ سے عبرت حاصل کریں اور ہرزہ سرائي سے پرہیز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد شروع کردی ہے۔ آیت اللہ جنتی نے مشرق وسطی اور شمالی اقریقہ کے ملکوں میں اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکی حکام کو تاریخ سے سبق لینا چاہیے کیونکہ طاقت کے سہارے عوام کو کچلا نہیں جاسکتا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ عراق میں امریکہ کی فوج کئي برسوں تک رہی اور اس نے عراق کے لاکھوں بے گناہ عوام کا قتل عام کیا اور بنیاد تنصیبات تباہ کیں لیکن اب امریکہ عراق سے نکلنے پرمجبور ہے۔خطیب جمعہ تہران نے وال اسٹریت پرقبضہ کرو تحریک کو امریکہ اور دیگر ملکوں میں سرمایہ دارانہ نظام کےخلاف اقوام عالم کی مزاحمت قراریاد اور کہا کہ عوام یا وہی ننانوے فیصد آبادی ایک فیصد سرمایہ داروں کےخلاف اٹھ کھڑی ہوئي ہے آیت اللہ جنتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کے اس الزام کوکہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں ملوث ہے سیاسی ہرزہ سرائي قراردیا جو امریکی حکام سے مخصوص ہے اور کہا کہ یہ الزامات تکراری ہیں۔...........

/169